• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایک بہن طلاق کی وجہ سے دوسری بہن کی طلاق کا مطالبہ کرنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ہٰذاکے بارے میں

دو بہنوں کی ایک گھر میں دو بھائیوں سے شادی ہوئی پھر مختلف قسم کے جھگڑوں اور ذہنی اذیتوں کی وجہ سے (مثلاً اپنا زیور ہمیں دو، اپنے باپ سے جائیداد لے کر دو، ہماری دوسری دوسری شادی کرواؤ، وغیرہ وغیرہ) دونوں بہنیں میکے آ گئیں پھر ایک بہن کو  طلاق دے دی دوسری کو نہیں۔ اب لڑکی کے گھر والےدوسرے لڑکے سےبھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بھی طلاق دے دے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا لڑکی کے گھر والوں کا طلاق کا مطالبہ جائز ہے؟ وہ گنہگار تو نہیں ہوں گے؟ اور دوسری بات یہ کہ اگر لڑکا طلاق نہ دے تو بذریعہ عدالت نکاح ختم کروانےکی صورت میں عدالتی طلاق ٹھیک ہو گی یا نہیں ؟ مہربانی فرما کر تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ محض اس وجہ سے کہ ایک لڑکی کو طلاق ہو گئی ہے لڑکی کے گھروالوں کا لڑکے سے دوسری لڑکی کی طلاق کا مطالبہ درست نہیں۔ البتہ کوئی اور معقول وجہ ہو تو اور بات ہے۔

2۔ عدالتی فیصلے کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ طلاق معتبر ہو گی کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved