- فتوی نمبر: 6-52
- تاریخ: 05 جون 2013
- عنوانات: عبادات
استفتاء
بندہ اپنے گھر کے اوپر جمیعت کا پرچم لگانا چاہتا ہے کیونکہ بزرگ کہتے ہیں کہ یہ پرچم نبوی ﷺ ہے۔ یہ فقط تبرک حاصل کرنے اور عقیدت کی وجہ سے ہے۔ اس کے بارے میں بھی حکم فرمائیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جمعیت کے جھنڈے کے ڈیزائن کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ بعینہ آپ ﷺ کے جھنڈے کا ڈیزائن تھا۔ جھنڈوں کی ضرورت جنگ میں ہوتی تھی ، جس موقع پر جو اور جس رنگ کا کپڑا مل گیا اسی کو جھنڈا بنا لیا ۔ چھوٹے چھوٹے بھی ہوتے تھے اور
بڑے بھی۔ کالی سفید دھاریوں والا جھنڈا استعمال ہوا لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ لمبائی میں تھیں یا چوڑائی میں۔
جو کام خیر القرون میں نہیں ہوا جبکہ تحصیل برکت کی ضرورت ان لوگوں کو بھی تھی تو اس سے پرہیز کیجئے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved