• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نام کے ساتھ صاحب زادہ لکھنا

استفتاء

ناموں کے ساتھ "صاحب زادہ” لکھنا کیسا ہے؟ ایک بار حضرت مولانا عطاء المومن شاہ صاحب مد ظلہ اپنی تقریر میں بتا رہے تھے کہ جب انگریز ہندوستان میں تھے اور وہ کسی ہندوستانی عورت کے ساتھ حرام زد گی کرتے، اس عورت کا جو بچہ پیدا ہوتا لوگ اسے "صاحب زادہ” کا نام دیتے تھے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

نوٹ: اس سوال کا رف جواب مفتی صاحب نے دیا تھا ، حاشیہ میں ملاحظہ فرمائیں۔[1]

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صاحب زادہ کے بارے میں ہماری نظر سے ایسی کوئی تحقیق نہیں گذری، البتہ لغت میں درج ذیل معنیٰ ہیں سوال میں مذکورہ معنیٰ ان میں نہیں۔

صاحب زادہ: شریف زادہ، رئیس زادہ (۲) فرزند، لڑکا، بیٹا، کسی بزرگ کی اولاد (۳) تجربہ کار۔ (فیروز اللغات)

[1] ۔ جواب: جائز ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں، یہ تو لطیفہ ہو گیا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved