- فتوی نمبر: 7-160
- تاریخ: 29 نومبر 2014
- عنوانات: عبادات
استفتاء
ایک مسئلہ دریافت طلب ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ میں نے یہ منت مانی کہ “اگر فلاں کام کیا تو 500 روپے صدقہ کروں گا” اور وہ کام میں نے کیا اور 500 روپے صدقہ بھی کیے، لیکن پھر ایک مرتبہ دوبارہ میں نے کہا کہ “جب میں فلاں کام کروں 500 صدقہ کروں گا”۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر ہر دفعہ اس کام کے کرنے پر 500 روپے صدقہ کرنا پڑیں گے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ جب بھی وہ کام کریں گے تو آپ کو دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہو گا۔ 1۔ یا تو 500 روپے صدقہ کر دیں ، 2۔ یا قسم کا کفارہ ادا کریں۔
و لو قال كلما ركبت دابة فعلي أن أتصدق بدرهم فركب دابة فعليه درهم و إن طال الركوب و كذلك إن عينها إلا أن يكون راكباً فيلزمه في التعيين لكل وقت يمكنه النزول و الركوب فيه درهم و كذلك القعود و عن أبي يوسف فيمن حلف كلما أكلت اللحلم فعلي كذا فهو علی كل لقمة و لو قال كلما شربت الماء فهو علی كل نفس. (التاتاترخانية: 5/ 39)
و إن علقه بما لم يرده كأن زنيت بفلانة مثلاً فحنث وفی بنذره أو كفر ليمينه علی المذهب لأنه نذر بظاهره يمين بمعناه فيخير ضرورة. (الدر المختار: 5/ 543) فقط و الله تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved