• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عذر کی وجہ حمل ساقط کروانا

استفتاء

مثال کے طور پر ایک عورت  کے12- 14 تعداد میں بچے  ہو گئے اور بچہ  پیدا ہوتے وقت عورت کو تکلیف بھی ہوتی ہو اور عورت کے کچھ بچے جوان ہو گئے ہوں ان سے عورت کو شرم بھی آتی ہو تو ایسی عورت  اولاد کے ہونے کے بارے میں کونسے اصول اختیار کریں، بچہ دانی نکالے یا کوئی دوائی استعمال کرے؟ دوائی کھانے سے بچہ کا نہ ہونا یقینی نہیں ہوتا۔ بچوں کی پیدائش رکوانے کا طریقہ بھی لکھیں۔

اولاد کا نظام ختم کرنا جس کی بنیاد اوپر مذکورہ بالا دو باتیں ہوں 1۔ عورت کو زیادہ تکلیف ہونا، 2۔ بچوں اور فیملی کی شرم کی وجہ سے کہ فلاں عورت کے بڑے بڑے بچے ہیں، بچوں کی شادیاں ہو گئی ہیں اور ابھی اس  کے ہاں اولاد پیدا ہو گئی۔ یعنی لوگوں کی باتوں کی وجہ سے اولاد بند کرنا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت مانع حمل دوا کھا سکتی ہے، یا مرد کنڈوم استعمال کر سکتا ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved