• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

منت پوری کرنے سے پہلے فوت ہونا

استفتاء

ایک صاحب نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں چلہ لگاؤں گا اور ان کا بیٹا بھی پیدا ہو گیا اور وہ صاحب منت پوری کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گئے۔ تو اب کیا کرنا چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

منت کے صحیح ہونے کی ایک شرط یہ ہے کہ جس عمل کی منت مانی ہے وہ عمل عبادت مقصود ہو۔ چلہ لگانا اگرچہ ثواب کا کام ہے لیکن عبادت مقصود نہیں اس لیے مذکورہ منت  منعقد نہیں ہوئی۔ لہذا اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

چنانچہ احسن الفتاویٰ (5/491) میں ہے:

’’سوال: زید نے نذر مانی کہ میرا ہاتھ صحیح ہو گیا تو چالیس دن تبلیغ یعنی جماعت میں جاؤں گا تو یہ نذر صحیح ہو گئی یا نہیں؟ اور اس کا پورا کرنا واجب ہے یا نہیں؟ اگر واجب نہیں تو جائز بھی ہے یا نہیں؟

الجواب: صحت نذر کے لیے یہ شرط ہے کہ منذور عبادت مقصودہ ہو تبلیغ عبادت مقصود نہیں اس لیے نذر منعقد نہیں ہوئی اس کا ایفاء واجب نہیں جائز ہے۔‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved