- فتوی نمبر: 8-380
- تاریخ: 24 اپریل 2016
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > غیر متعلقہ فتاوی
استفتاء
السلام علیکم! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کپڑوں پر پرندے کی یا کسی اور جانور کی خیال تصویر رکھنا جائز ہے، جبکہ اس کی آنکھیں نہ بنائی گئی ہوں؟ برائے مہربانی لف شدہ تصویر دیکھیں۔2
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لف شدہ کپڑے پر بنی ہوئی تصویر ممنوع تصویر کے زمرے میں نہیں آتی۔ کیونکہ اس پرندے کے چہرے کو اگر اس کے دھڑ سے جدا کر دیا جائے تو عام دیکھنے والے شخص کو اس چہرے کے بارے میں کسی جاندار کے چہرہ ہونے کا وہم بھی نہ گذرے گا۔ جبکہ تصویر در حقیقت چہرے ہی کا نام ہے، دھڑ تصویر کی حقیقت میں شامل نہیں۔ البتہ اگر چہرہ نمایاں ہو خواہ آنکھ نہ بنائی گئی ہو تو وہ ممنوع تصویر میں شامل ہو گا۔ الا یہ کہ وہ اتنی چھوٹی ہو کہ اسے زمین پر رکھ کر کھڑے ہو کر دیکھنے سے اس کے چہرے کے نقوش نمایاں نہ ہوں۔ البتہ بنانا اس تصویر کا بھی ممنوع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved