• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قرآن پاک والے کمرے میں بیوی سے ملنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری رہائش کے کمرے میں کبھی کبھار قرآن پاک رہ جاتا ہے یعنی باہر لے جانا بھول جاتا ہوں کیونکہ روزانہ کچھ سورتیں پڑھ کر سوتا ہوں اور میں نے کسی سے سنا تھا کہ جس کمرے میں  قرآن پاک ہو اس کمرے میں اپنی بیوی سے ملنا جائز نہیں ہے جبکہ اس طرح کا اہتمام بہت مشکل ہے۔ برائے مہربانی مشکل کا حل بتا کر ثواب دارین حاصل کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں قرآن پاک کا نکالنا کوئی ضروری نہیں البتہ اگر غلاف کا اہتمام کیا جائے تو بہتر ہے۔

فتاویٰ شامی (9/606) میں ہے:

(لا بأس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوى) قيده في القنية بكونه مستوراً وإن حمل ما فيها على الأولوية زال التنافي…………………….. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved