- فتوی نمبر: 6-69
- تاریخ: 06 جولائی 2013
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
گھر کا مکمل ڈھانچہ یعنی عمارت تیار ہو گئی ہے، مگر اس میں ٹائیل ماربل، رنگ و روغن اور سجاوٹ کا کام جاری ہے، مکان کے مالک کو اندازہ بھی ہے کہ اس کی مکمل تیاری میں کتنی لاگت آئے گی۔ کیا اس صورت میں گھر کی خرید و فروخت ہو سکتی ہے، جبکہ گھر گاہک کو مکمل تیار کرنے کے بعد دیا جائے گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ فروخت کرنے کے بجائے گاہک سے استصناع کا معاملہ کریں، یعنی گاہک کو تفصیل سے بتا دیں کہ ہم آپ کو یہ گھر اس طرح تیار کر کے دیں گے اور اتنے روپے میں دیں گے، قیمت جس طرح چاہیں لے سکتے ہیں، خواہ نقد لے لیں یا ادھار دونوں طرح کر سکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved