• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نوٹ گننے ، نوٹ بائنڈنگ اور چیک کرنے والی مشین بینک کو فروخت کرنا

استفتاء

میں ایک دکان پر کام کرتا ہوں جو نوٹ گننے والی، نوٹ بائنڈنگ، چیک کرنے والی مشینیں فروخت کرتی ہے، 95 فیصد مشینیں بینک کو دی جاتی ہیں اور ان کی ریپیرنگ بھی کی جاتی ہے۔ آیا مشینوں کو بینک میں سیل کرنا اور اس دکان پر ملازمت کرنا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نوٹ گننے والی، بائنڈنگ والی، اور چیک کرنے والی مشین بینک کو فروخت کرنا درست ہے اور اس دکان میں کام کرنا بھی درست ہے۔ کیونکہ ان مشینوں کا کام محض نوٹ گننا وغیرہ ہے اور اس کا سودی معاملے میں براہ راست یا سبب قریب کے درجے میں دخل نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved