• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انعام حاصل کرنے کا حکم اور اس کے حصول پر دلیل

استفتاء

1۔ انعام حاصل کرنے کا حکم اور اس کے حصول پر دلیل کیا ہے؟

پیپسی کے ڈھکن میں موجود مختلف انعامات کا حکم

2۔ پیپسی کمپنی کی جانب سے ڈھکن میں جو مختلف انعامات ہوتے ہیں، ان کا شرعی حکم کیا ہے؟ براہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں مفصل بیان کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

"انعام حاصل کرنے کا حکم اور اس کے حصول پر دلیل” کی تفصیل جاننے کے لیے حضرت مفتی عبد الواحد صاحب کے رسالہ بنام "تجارتی ہدیوں اور انعامات کا شرعی حکم” کا مطالعہ کریں۔ یہ رسالہ حضرت مفتی عبد الواحد صاحب کی کتاب "جدید معاشی مسائل کی اسلامائزیشن کا شرعی جائزہ” میں بھی موجود ہے۔

2۔ پیپسی کمپنی کی جانب سے ڈھکن میں جو مختلف انعامات ہوتے ہیں یہ موہوم اور مشکوک ہوتے ہیں۔ یعنی نہ تو یہ پتہ ہوتا ہے کہ کس ڈھکن میں انعام ہے اور کس میں نہیں؟ اور نہ ہی یہ پتہ ہوتا ہے کہ وہ انعام ہو گا کیا؟ اور موہوم و مشکوک انعامی اسکیم بھی

جوئے ہی کی ایک قسم ہے۔ لہذا پیپسی کے ڈھکن میں جو انعامات ہوتے ہیں، ان کا لینا یا ان کی غرض سے پیپسی خریدنا، جائز نہیں۔

تفصیل کے لیے حضرت مفتی عبد الواحد صاحب کی نمبر 1 کے تحت ذکر کردہ کتاب کا مطالعہ کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved