• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زائد وصول ہونے والی رقم سے اپنی جبری روکی ہوئی رقم کاٹنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کارخانہ سے جوتے خریدتا ہوں اور وہ جوتے مارکیٹ میں دکانوں پر سپلائی کرتا ہوں، دکاندار حضرات مجھ سے جوتے خرید لیتے ہیں اور جوتوں کی رقم ہر مرتبہ ادا نہیں کرتے بلکہ جب رقم زیادہ ہو جاتی ہے تو پھر ادا کرتے ہیں لیکن کل رقم پھر بھی ادا نہیں کرتے بلکہ کچھ رقم جبراً روک لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ یہ رقم نہیں ملے گی، ہم بھی مجبور ہوتے ہیں کیونکہ چند متعین دکانوں والے ہی ہم سے جوتے خریدتے ہیں ہر دکاندار نہیں خریدتا۔ پھر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ حساب کتاب میں کمی بیشی ہو جاتی ہے اور ہمارے پاس دکانداروں کی رقم زیادہ آجاتی ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا زائد رقم سے اپنی رقم کاٹ لینا شرعاً جائز ہے جو انہوں نے ہماری جبراً روک رکھی ہوتی ہے؟

نوٹ: مارکیٹ میں اس صورت کو اپنے حق سے دستبرداری نہیں سمجھا جاتا بلکہ محض سکوت سمجھا جاتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بعض اوقات دکانداروں کی جو زائد رقم آپ کے پاس آجاتی ہے تو اس رقم میں سے اپنی اس رقم کے بقدر  کاٹ لینا جائز ہے جو دکاندار نے جبراً روک لی تھی۔ بشرطیکہ یہ زائد رقم اسی دکاندار کی ہو کہ جس نے آپ کی کچھ رقم جبراً روک لی تھی۔

في رد المحتار (9/ 698):

ليس لذي الحق أن يأخذ غير جنس حقه و جوزه الشافعي و هو الأوسع. قال ابن عابدين تحت قوله: (و جوزه الشافعي) قدمنا في كتاب الحجر: أن عدم الجواز كان في زمانهم أما اليوم فالفتوى على الجواز. و قوله (و هو الأوسع) لتعينه طريقاً لاستيفاء حقه، فينتقل حقه من الصورة إلى المالية كما في الغصب و الإتلاف، مجتبى. و فيه: وجد دنانير مديونه و له عليه دراهم فله أن يأخذه لاتحادهما جنساً في الثمنية.

و مثله في حاشية الطحطاوي على الدر (4/ 210)

و في رد المحتار (9/ 255):

إن عدم جواز الأخذ من خلاف الجنس كان في زمانهم لمطاوعتهم في الحقوق، و الفتوى اليوم على جواز الأخذ عند القدرة من أيّ مال كان لا سيما في ديارنا لمداومتهم العقوق.

و مثله في حاشية الطحطاوي على الدر (4/ 86)

و فيه أيضاً (5/ 85):

(و قضى دراهم دينه من دراهمه) لأن للدائن أن يأخذه بيده إذا ظفر بجنس حقه بغير رضى المديون……………………………… فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved