- فتوی نمبر: 6-140
- تاریخ: 13 ستمبر 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک آدمی کی شادی ہونے کے تقریباً 37 سال بعد بیوی فوت ہو گئی۔ ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی، بیوی کے فوت ہونے کے
بعد خاوند کے جہیز کیا کرے؟ ان کے ورثاء میں خاوند، بیوی کے 2 بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ دوسرا بھائی بیوی کے فوت ہونے سے 2 سال پہلے فوت ہو گیا تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بیوی کے کل ترکہ کو 8 حصوں میں تقسیم کر کے ان میں سے 4 حصے شوہر کو، 2 حصے بھائی کو اور ایک ایک حصہ ہر بہن کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
2×4= 8 بیوی
شوہر بھائی 2 بہنیں
2/1 باقی
1×4 1×4
4 4
4 2 1+1 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved