- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 6-85
- تاریخ: جولائی 17, 2024
- عنوانات: نکاح کا بیان, خاندانی معاملات
استفتاء
***کو فوت ہوئے، اولاد کوئی نہیں، ان کی بیوی غیر مسلم ہیں، یہ خاتون آج تک پاکستان نہیں آئی، اس کا ہم سے کسی قسم کا رابطہ تعلق نہ ہے، ہالینڈ میں مقیم ہے، اس خاتون نے مرحوم شوہر کا انشورنس *** وصول کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ محمد عارف کے پانچ بہن بھائی (م********)۔ترکہ میں 444 مربع فٹ رقبہ ہے۔
ان ورثاء میں بھائی ***کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں میت کے کل ترکہ کو 7 حصوں میں تقسیم کر کے 2-2 حصے دونوں بھائیوں کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بہن کو ملے گا، یعنی 444 مربع فٹ رقبہ میں سے ہر ایک بھائی کو 126.857 اور ہر ایک بہن کو 63.428 مربع فٹ ملے گا، اور بیوہ کو اختلاف دین کی وجہ سے کچھ نہیں ملے گا وہ وراثت سے محروم رہے گی۔ صورت تقسیم یہ ہے:
7 عارف 444 مربع فٹ
بیوی بھائی ***بہنیں***
محروم 2 2 1 1 1
126.857 فی کس 63.428 فی کس
المانع من الإرث أربعة الرق وافراً كان أو ناقصاً و القتل الذي يتعلق به وجوب القصاص أو الكفارة و اختلاف الدينين. (سراجي: 5) فقط و الله تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved