• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھانجوں کا ترکہ میں سے حصہ

استفتاء

کیا غیر شادی شدہ خالہ کی میراث میں بہن کے بچوں کا حصہ بنتا ہے؟

تین بہن بھائی تھے جن میں سے ایک بہن اور ایک بھائی کی شادی ہوئی تھی، بہن اور بھائی کے دو دو بیٹے ہیں، ایک بہن غیر شادی شدہ تھی، دونوں بہن بھائی غیر شادی شدہ بہن کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے، بھائی کا ایک بیٹا بھی اس کی زندگی میں فوت ہو گیا، بھائی کا ایک بیٹا اور بہن کے دونوں بیٹے زندہ ہیں۔ مرحومہ کی جائیداد صرف بھائی کے بیٹے کو ملے گی یا بہن کے بیٹوں کا حصہ ہے؟ مرحومہ نے اپنی زندگی میں کوئی وصیت نہیں کی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بھائی کے بیٹے کو عصبہ ہونے کی وجہ سے تمام جائیداد ملے گی، بہن کے بیٹوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

بھتیجا (1)                       بھانجے (2)

عصبہ                           محروم                                فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved