- فتوی نمبر: 6-219
- تاریخ: 13 دسمبر 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک آدمی فوت ہو گیا اور اس آدمی نے کل ترکہ ایک کروڑ چھوڑا ہے اور پیچھے اس کی بیوی پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں یہ ترکہ کس طرح تقسیم ہو گا اور کیا حصہ آئے گا سے کے حصہ میں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکے کے 96 حصے کر کے 12 حصے مرحوم کی بیوی کو اور 14-14 حصے ہر لڑکے کو اور 7-7 حصے ہر لڑکی کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8×12= 96
بیوی 5 لڑکے 2 لڑکیاں
8/1 عصبہ
1×12 7×12
12 84
12 14+14+14+14+14 7+7
یعنی ایک کروڑ میں سے 1250000 روپے بیوی کو اور 1458333.33 روپے ہر لڑکے کو اور 729166 روپے ہر لڑکی کو ملیں گے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved