- فتوی نمبر: 6-285
- تاریخ: 01 مارچ 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
***نے دو شادیاں کیں ایک کا نام *** دوسری کا نام *** ہے،***وفات پا گئی ہیں جبکہ اس کا خاوند زندہ ہے، اس کا حقیقی بھائی بھی زندہ ہے اور اس کی ایک حقیقی بیٹی ہے، جبکہ اس کی سوکن *** کا ایک بیٹا ہے جو کہ زندہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ*** کی جائیداد کا کون کون حقدار ہیں اور جو حقدار ہیں ان کتنا حصہ بنے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں*** کے کل ترکہ کو 4 حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ شوہر کو اور دو حصے بیٹی کو اور ایک حصہ بھائی کو ملے گا۔ *** اور اس کے بیٹے کا*** کی میراث میں کچھ حصہ نہیں۔ صورت تقسیم یہ ہے:
4
شوہر بیٹی بھائی
1 2 1 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved