• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نمازوں کا فدیہ

  • فتوی نمبر: 6-278
  • تاریخ: 14 فروری 2014
  • عنوانات:

استفتاء

مرحوم باقاعدگی سے نماز ادا نہیں کرتے تھے، اس کا کیا حساب کتاب ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرحوم نے چونکہ فدیہ کی وصیت نہیں کی تھی اس لیے فدیہ کی ادائیگی ورثاء پر لازم نہیں، البتہ اگر دینا چاہیں تو فرض نمازوں اور وتر کا اندازہ کر کے فی نماز کے بدلے میں پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت فدیہ میں ادا کر دیں، اگر سب ورثاء راضی ہوں تو وراثت میں سے ادا کر دیں ورنہ جو وارث دینا چاہے وہ اپنی طرف سے ادا کرے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved