• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

موہوبہ زمین میں موجود درختوں کا حکم

استفتاء

زمین میں موجود چند ایک پھل دار درختوں کا حکم کیا ہے؟ کیا ہر سال ہر درخت کے پھل میں سب ورثاء اپنے حصے کے بقدر شریک ہوں گے یا پھر جس کے حصے میں جو درخت بھی آگیا وہ اسی کی ملکیت میں شمار ہو گا؟

نوٹ: سائل کا متوفی سے تعلق بیٹے کا ہے اور سب بھائی مل کر بہنوں کو حصہ دینا چاہتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بظاہر یہ ہے کہ واہب نے درخت بھی ساتھ ہبہ کیے ہیں الا یہ کہ کوئی غیر موہوب لہ ان  کا استثنیٰ کرے، چنانچہ مذکورہ صورت میں پھل  اس کا ہو گا جس کی زمین میں درخت ہیں۔

و أن يكون الموهوب مقسوماً إذا كان مما يحتمل القسمة و أن يكون الموهوب متميزاً عن غير الموهوب له قبل القبض و لا متصلاً و مشغولاً بغير الموهوب حتی لو وهب فيه زرع للواهب دون الزرع أي عكسه أو نخلاً فيه ثمرة للواهب معلقة به دون الثمرة أو عكسه لا تجوز. (هندية: 4/ 374)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved