- فتوی نمبر: 7-164
- تاریخ: 01 دسمبر 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک آدمی کا انتقال ہو چکا ہے اس کی بیوی بھی فوت ہو چکی ہے، اس کے وارثین میں دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں اور سب شادی شدہ ہیں، اس آدمی کے نام پر ایک پلاٹ تھا وہ مبلغ 440000 روپے کا فروخت کیا گیا، اس کی تمام وارثوں کے حصہ میں کیا کیا یا کتنے کتنے پیسے آئیں؟ یعنی دو بیٹوں کے حصہ میں کتنے کتنے اور پانچ بیٹیوں کے حصہ میں کتنے کتنے پیسے آئیں گے؟
نوٹ: ان ساتھ بیٹے بیٹیوں کے علاوہ اس آدمی کے نہ تو ماں باپ، بہن بھائیوں میں سے کوئی زندہ ہے اور نہ ہی کوئی اور خونی رشتہ زندہ ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 440000 روپوں کو 9 حصوں میں تقسیم کر کے ہر لڑکے کو دو دو حصے اور ہر لڑکی کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
9
لڑکا لڑکا لڑکی لڑکی لڑکی لڑکی لڑکی
2 2 1 1 1 1 1
لہذا چار لاکھ چالیس ہزار روپوں میں سے 97778 روپے ہر لڑکے کو، اور 48889 روپے ہر لڑکی کو ملیں گے۔ فقط و اللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved