- فتوی نمبر: 7-166
- تاریخ: 01 دسمبر 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک بھائی جو فوت ہو چکے ہیں ان کی صرف دو بیٹیاں ہیں، بیٹا نہیں ہے ، والدین میں سے صرف والدہ حیات ہیں اور بہن بھائی بھی ہیں اور بچیوں کی ماں بھی حیات ہے۔ مسئلہ یہ دریافت طلب ہے کہ ان سب کی وراثت میں شرعی تقسیم کیا ہے؟
یعنی کل ورثاء یہ ہیں: بیوی، والدہ، دو بیٹیاں، دو بھائی، تین بہنیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکے کو 168 حصوں میں تقسیم کر کے 21 حصے مرحوم کی بیوی کو اور 28 حصے والدہ کو اور 56- 56 حصے ہر بیٹی کو اور 2-2 حصے ہر بھائی کو اور ایک ایک حصہ ہر بہن کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
24×7= 168
بیوی والدہ دو بیٹیاں دو بھائی تین بہنیں
8/1 6/1 3/2 عصبہ
3×7 4×7 16×7 1×7
21 28 112 7
21 28 56+56 2+2 1+1+1 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved