• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والد کے وجہ سے بہن بھائی محروم رہیں گے

استفتاء

ایک شخص جس کی ملکیت میں ایک دوکان ہے جس کی قیمت 45لاکھ روپے ہے وہ اپنی دوکان زندگی میں ہی فروخت کر چکا ہے۔ابھی صرف بیعانہ کی رقم 10لاکھ روپے وصول ہوئے تھے کہ اس شخص کا انتقال ہو گیا وہ غیر شادی شدہ تھا۔اسکی وراثت کس طرح تقسیم ہو گی۔ورثا ءمیں والد ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔شکریہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کا کل ترکہ والد کو ملے گا  اور بہن   بھائی محروم رہیں گے  ۔

و بنو الاعيان والعلات کل هم يسقطون بالابن………وبالاب بالاتفاق. (سراجي في الميراث ص٢٩ أحوال الاخوات لاب)

و هم أربعة أصناف :جزءالميت،واصله وجزء أبيه و جزء جده .الاقرب فالاقرب،يرجحون بقرب الدرجة اعنى اولهم بالميرث جزء الميت أي البنون ……..ثم اصله أي الاب. (سراجي في الميراث ص٣٧ باب العصابات) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved