• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی، چار بھائی ایک بہن

استفتاء

ہمارا ایک بھائی فوت ہو گیا، اس نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی ان کی زندگی ہی میں فوت ہو گئی تھی، جس کے بعد دوسری شادی کی تھی، اور یہ بیوی ابھی تک حیات ہیں۔ ہمارے بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے اور والدین بھی پہلے ہی وفات پا چکے ہیں، اب ورثاء میں ان کی ایک بیوی ، چار بھائی اور ایک بہن ہے۔ ہمارے بھائی نے وراثت میں ایک دکان چھوڑی ہے جس میں آدھا حصہ ان کا تھا اور آدھا حصہ ان کے دوسرے بھائی کا ہے، اسی طرح اس دکان میں جو سامان ہے وہ ان دونوں بھائیوں کے درمیان آدھا آدھا تھا۔ برائے مہربانی ورثاء کے حصوں کی تعیین فرما کر مشکور فرمائیں۔

نوٹ: یہ دکان اور اس کا سارا سامان ان دونوں بھائیوں نے اپنے ذاتی سرمایہ سے خریدا تھا، اور وہ دونوں اس کو شرکت کے طور پر چلا رہے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم بھائی کے کل ترکہ (یعنی آدھی دکان اور دکان کے آدھے سامان کو) 36 حصوں میں تقسیم کر کے 9 حصے بیوی کو، 3 حصے بہن کو اور 6 حصے ہر بھائی کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:

4×9= 36                                    

بیوی                  4 بھائی            بہن

4/1                           عصبہ

1×9                          3×9

9                              27

9           6+6+6+6             3

یعنی 100 روپے میں سے 25 روپے بیوی کو ملیں گے، 8.33 روپے بہن کو اور 16.66 روپے ہر بھائی کو ملیں گے۔ فقط و اللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved