• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امام اور مقتدی کی نماز میں فرق؟

استفتاء

امام اور مقتدی کی نماز میں کیا فرق ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ: کس حوالے سے دونوں میں فرق مطلوب ہے؟

جواب وضاحت: جماعت کے ساتھ امام نے کیا پڑھنا ہے اور مقتدی نے امام کے پیچھے کیا پڑھنا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

امام اور مقتدی کی نماز میں فرق یہ ہے کہ مقتدی پہلی رکعت میں ثناء پڑھنے کے بعد خاموش ہو جائے گا، اور امام ثناء کے بعد تعوذ، تسمیہ، فاتحہ اور ساتھ میں سورت ملائے گا، پھر دوسری، تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں بھی مقتدی خاموش کھڑا رہے گا اور امام قراءت کرے گا۔

رکوع میں کھڑا ہونے کے وقت امام ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہے گا اور مقتدی ’’ربنا لک الحمد‘‘ کہے گا۔

باقی تمام چیزوں میں امام اور مقتدی مشترک ہیں، یعنی وہ چیزیں امام نے بھی کرنی ہیں اور مقتدی نے بھی کرنی ہیں  جیسے تکبیرات (اللہ اکبر کہنا)،جہری نماز میں آمین کہنا،  رکوع اور سجدے کی تسبیحات، تشہد، درود شریف، دعا اور سلام۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved