• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مرحوم کی صرف بیٹیاں ہوں تو مرحوم کے بہن، بھائی مرحوم کی وراثت کے حقدار ہوں گے؟

استفتاء

میرا نام  فاطمہ خالد  ہے۔ مجھے اپنے والد کی وراثت سے متعلق فتویٰ درکار ہے۔ میرے والد نے وراثت میں ایک مکان  چھوڑا ہے۔ میرے والد کی تین بیٹیاں ہیں اور بیوہ ہے، اولاد نرینہ نہیں ہے ہمارے  علم کے مطابق اگر کوئی بیٹا نہ ہو تو اس کے والدین میں سے جو ان کی وفات کے وقت حیات ہوں اور بہن بھائی بھی حصہ دار ہوتے ہیں۔ میرے والد  کی وفات کے وقت ان کی والدہ، دو بھائی اور سات بہنیں حیات تھیں، اب ان کے دونوں بھائی اور والدہ کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ساتوں بہنیں حیات ہیں۔ مجھے معلوم یہ کرنا تھا کہ ان حالات میں جائیداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ جو ورثاء حیات ہیں وہ یہ ہیں (1) مرحوم کی بیوی(2) تین بیٹیاں (3) سات بہنیں۔ میرے والد کے دو بھائیوں(زید، بکر) میں سے زید  کا انتقال پہلے ہوا، اس کے بعد  بکر  کا انتقال ہوا  اس کے بعد ان کی والدہ کا انتقال  ہوا۔  برائے مہربانی اس بات کی وضاحت کردیں کہ دونوں مرحوم بھائیوں کی بیوہ اور اولاد کس طرح وراثت میں حصہ دار ہوں گی؟ اور ان کی والدہ کا حصہ کس طرح تقسیم ہوگا؟ جبکہ ان کے انتقال کے وقت صرف ان کی سات بیٹیاں حیات تھیں۔

زید کے ورثاء میں اس کی بیوی، ایک بیٹا ، تین بیٹیاں، بھائی  اور والدہ (جن کا بعد میں انتقال ہوا)  ہیں۔

بکر کے ورثاء میں   بیوی،تین بیٹے، ایک بیٹی اور والدہ (جن کا بعد میں انتقال ہوا) ہیں۔

والدہ (زینب ) کے ورثاء میں سات بیٹیاں، چار پوتے، سات پوتیاں اور ایک بہن ہیں۔والدین پہلے انتقال کر گئے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم  خالد کی کل جائیداد کو 997920 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے 124740 حصے (12.5فیصد) مرحوم  خالد کی بیوی کو، 225512 حصے (22.59 فیصد فی کس) مرحوم  خالد کی ہر بیٹی کو، 19860 حصے (1.99فیصد فی کس) مرحوم  خالد کی ہر بہن کو، 945 حصے (0.094فیصد) مرحوم  زید کی بیوی کو، 9646 حصے (0.96فیصد) مرحوم زید کے بیٹے کو، 4823  حصے (0.48 فیصد فی کس) مرحوم  زید  کی ہر بیٹی کو، 945 حصے (0.094فیصد) مرحوم  بکر کی بیوی کو،9034 حصے (0.90فیصد فی کس) مرحوم کے ہر بیٹے کو، 4517 حصے (0.45فیصد) مرحوم  بکر کی بیٹی کو ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved