- فتوی نمبر: 24-347
- تاریخ: 20 اپریل 2024
استفتاء
میت والے گھر سے پہلے 3دن كهانا كهانے كے بارے ميں جو طريقہ رائج ہے کہ دفنانے کے بعد اکثر واپس میت والے گھر آکر کھانا کھاتے ہیں کس کے لئے کھانا جائز ہے ؟ مدلل جواب عنائیت فرمائیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
میت کے جو رشتے داردور دراز سے آئے ہوں اور اہل میت کے ہاں قیام کریں تو ان کےلئے اہل میت کے ساتھ کھانا جائز ہے ، باقی لوگوں کے لیے وہ کھانا جائز نہیں۔
فتا وٰی ہندیہ (19/10) میں ہے :
"و یحل للذین یطول مقامهم عندہ وللذی یجیئ من مکان بعید یستوی فيه الاغنياء والفقرآء
ولا یجوز للذی لا یطول مسافته ولا مقامه "
فتاوٰی محمودیہ ( 278/9)میں ہے :
"طعام اہل میت وہ ہے جو رواجااہل میت کے ذمہ تیجہ دہم چہلم وغیرہ کے طور پر لازم کر دیا جائے اہل میت کو میت کی تجہیزو تکفین اور غم و حزن کی وجہ سے پکانے کی فراغت نہیں ہوتی تو ایک دو وقت کا کھانا قرابت دار لوگ ان کے پاس بھیج دیں اگر اہل میے خود پکائیں تب بھی منع نہیں جو شخص بطور تعزیت کے لئے آیا ہے اہل میت اس کو اپنے ساتھ کھلائیں گے وہ بھی منع نہیں یہ خیال کہ تین روز تک اہل میت کے گھر کوئی چیز نہ کھائی جائے اغلاط العوام میں سے ہے "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved