• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میٹک فارچون کے ذریعہ کمائی کرنا

استفتاء

میٹک فارچون ایک بلاک چین پراجیکٹ  ہے جسے  آپ صرف 2.2 matic  مطلب 550 پاکستانی روپے  میں جوائن کرسکتے ہیں۔مفتی صاحب! میٹک فارچون پر کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ رسمی جواب چاہیے کیونکہ بعض علماء بھی یہ کام کرتے ہیں ۔

تنقیح :  انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق میٹک فارچون  سے آمدنی حاصل کرنے  کا طریقہ یہ ہے کہ  آپ جتنے لوگوں کو میٹک فارچون جوائن کروائیں گے ان کے بقدر آپ کو میٹک ڈالرز(کرپٹو کرنسی)  ملیں گے اور   وہ سب  لوگ آپ کی ٹیم شمار ہوں گے  پھر  ان میں سے ہر ایک شخص جتنے لوگوں کو  تیار کرکے جوائن کروائے گا ان سب کی کمائی میں سے بطور upline  (اپلائن)  آپ کو بھی  حصہ ملتا رہے گا حتی کہ اگر آپ خود کچھ بھی محنت نہ کریں تو آپ اپنی تیار کردہ ٹیم کی کمائی سے بدستور نفع لے سکتے ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

میٹک فارچون کے ذریعہ کمائی کرنا دو وجہ سے ناجائز ہے :

(1) کمائی کا مذکورہ طریقہ کار ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM) پر مشتمل ہے  جو کہ جائز نہیں کیونکہ اس میں دوسروں کی محنت کا عوض  پہلے شخص کو بغیر محنت کے ملتا ہے  اور عام طور پر  جس چیز کو محنت قرار دیا جاتا ہے وہ کالعدم ہے یا شریعت کی نظر میں معتبر نہیں ۔مزید تفصیل کے لیے فقہی مضامین مصنفہ حضرت مفتی عبدالواحد صاحب ؒ میں سے  ملٹی لیول مارکیٹنگ والا مضمون (ص:488) ملاحظہ فرمائیں ۔

(2)میٹک فارچون کرپٹو کرنسی کی ایک قسم ہے  جبکہ کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت اور اس  سے کمائی کرنا جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved