- فتوی نمبر: 33-153
- تاریخ: 17 مئی 2025
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
آج کل sun rise کے نام سے ایک کاروبار ہے اس میں پہلے کچھ انویسٹمنٹ (ایک ہزار، تین ہزار، دس ہزار) کرنی ہوتی ہے پھر روزانہ کا ٹاسک ہوتا ہے وہ پورا کرنے پر بندے کے اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کے لحاظ سے کچھ رقم آتی ہے مطلب جس نے 3000 ہزار انویسٹ کیا ہے اسے تقریبا روزانہ کا ٹاسک پورا کرنے پر 200 روپے ملتے ہیں کیا یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟ اگر ناجائز ہے تو حرمت کی وجہ بھی بتا دیں اور ناجائز آمدن کی ممانعت کے متعلق جو احادیث وارد ہوئی ہیں وہ بھی پیش کر دیں۔
نوٹ: کمائی کی ایک صورت یہ ہے کہ دوسرے لوگوں کو کمپنی میں شریک ہونے کی دعوت دی جائے لیکن یہ صرف براہِ راست جوائننگ کا مسئلہ ہے، ایم ایل ایم (MLM) کی صورت نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کمپنی سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے
توجیہ: مذکورہ کاروبار میں دو طرح سے کمائی ہوتی ہے :
1۔انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اس ایپ میں drazz کی اشیاء کو جعلی ریٹنگ دی جاتی ہے اور یہ ریٹنگ خریدنے والوں کو دھوکہ دینے کا سبب بنتی ہے کیونکہ آن لائن مارکیٹ میں خریدار اشیاء کو خریدنے میں ریٹنگ پر اعتماد کرتے ہوئے اشیاء کو خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں جبکہ مذکورہ کمپنی چونکہ غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے ریٹنگ دیتی ہے اس لیے یہ صارفین کو دھوکہ دیتی ہے اور اکاؤنٹ ہولڈر بھی اس میں شامل ہوتا ہے ۔
2۔ اس ایپ میں مزید لوگوں کو کمپنی میں شامل کروانے پر بھی کمائی ہوتی ہے اور جب وہ لوگ اس کو جوائن کریں گے تو وہ بھی یہی غلط کام کریں گے تو یہ گناہ کے کام کی طرف راغب کرنا ہے ۔
مذکورہ بالا دو وجوہات کی وجہ سے یہ کاروبار جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved