• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایکسیڈنٹ میں دو آدمیوں کے مرنے کی صورت میں کتنے کفارے ہوں گے؟

استفتاء

مفتی صاحب ایک مسئلہ پوچھنا تھا وہ یہ کہ ایک بندہ گاڑی چلا رہا ہے گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور دو  بندے گاڑی کی زد میں آکر شہید ہو گئے  اب اس گاڑی والے پر ایک کفارہ ہو گا  یا دو کفارے ؟

وضاحت مطلوب ہے: آپ کا سوال سے کیا تعلق ہے؟

جواب وضاحت: ہمارے ایک  ساتھی ہیں ان کا واقعہ ہے وہ پوچھ رہے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دو کفارے ہوں گے۔

ہندیہ (6/35) میں ہے:

‌رجل ‌ضرب ‌بطن امرأته فألقت جنينا حيا ثم مات ثم ألقت جنينا ميتا ثم ماتت الأم بعد ذلك وللرجل الضارب بنون من غير هذه المرأة وليس له ولد من هذه المرأة غير هذا الذي ولدت عند الضربة، ولها إخوة من أبيها وأمها فعلى عاقلة الأب دية الولد الذي وقع حيا ثم مات ترث من ذلك أمه السدس، وما بقي فلإخوة هذا الولد من أبيه، وعلى الأب كفارتان كفارة في الولد الواقع حيا، وكفارة في أمه.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved