- فتوی نمبر: 31-145
- تاریخ: 13 جولائی 2025
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
” Binomo” ایپ کے ذریعے ٹریڈنگ کرنے کا کیا حکم ہے؟
تنقیح از مجیب: اس ایپ سے پیسے کمانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اس میں کوئی ایسٹ منتخب کرتے ہیں جس میں ہم نے ٹریڈنگ کرنی ہے۔ ان ایسٹس میں مختلف ملکوں کی کرنسی ، کرپٹو کرنسی اور شیئرز شامل ہیں۔ ایسٹ منتخب کرنے کے بعد ایک گراف آتا ہے پھر اس پر پیسے لگاتے ہیں کہ پانچ منٹ یا پندرہ منٹ میں مثلا گراف اوپر جائے گا یا نیچے آئے گا۔ اگر ہم نے کہا کہ گراف اوپر جائے گا اور گراف اوپر گیا تو ہمیں نفع ہو گا اور اگر گراف نیچے آیا تو ہمیں نقصان ہو جائے گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپ کے ذریعے کمائی کرنا جائز نہیں۔
توجیہ: مذکورہ ایپ میں شرعی طور پر کئی خرابیاں ہیں:
1۔ مذکورہ ایپ میں کمائی کا طریقہ جوا اور قمار پر مشتمل ہے جو کہ جائز نہیں۔
2۔مذکورہ ایپ میں کرپٹو کرنسی میں انوسمنٹ ہوتی ہے اور ہماری تحقیق کے مطابق کرپٹو کرنسی میں انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں۔
3۔مذکورہ ایپ میں فاریکس کا کاروبار ہوتا ہے اور فاریکس کا کاروبار جائز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved