• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تین بیٹوں اور تین بیٹیوں میں والدہ کے سونے کی تقسیم

استفتاء

ایک عورت کا انتقال ہوگیا جس کے ورثاء  میں 3 بیٹے ، 3 بیٹیاں اور شوہر ہے اور والدین کا انتقال پہلے ہوچکا ہے، مرحومہ نے کچھ سونا چھوڑا  جس کی مالیت 215000 ہے ان کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحومہ کے ترکے کے (215000 سونے کے مالیت) کے 12 حصے کیے جائیں گے جن میں  سے 2 حصے (16.66فیصد) مرحومہ کے ہر بیٹے کو، ایک ایک حصہ (8.33فیصد) مرحومہ کی ہر بیٹی کو جبکہ 3 حصے (25 فیصد) مرحومہ کے شوہر کو ملیں گے۔

چنانچہ مندرجہ بالا حصوں کے اعتبار سے 215000 سونے کی مالیت سے 35833 روپے مرحومہ کے ہر بیٹے کو، 17917 روپے مرحومہ کی ہر بیٹی کو، جبکہ 53750 روپے مرحومہ کے شوہر کو ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved