• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

میرا نام  زید  ہے۔ میں آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں۔ آپ سے ایک سوال ہے کہ میرے والد نے دو شادیاں کی ہیں جن میں سے ایک ماں سے ہم تین بیٹے   جبکہ دوسری سے ایک بیٹا ہے۔ والد صاحب اور ان کی دونوں بیویاں انتقال کر گئے ہیں۔ اب ہم جائیداد کیسے تقسیم کریں؟  جائیداد تقریبا 40کنال ہو گی۔کیاہم سب برابر کے حصے دار ہیں یا اکیلے بھائی  کا حصہ  ہم تین بھائیوں سے زیادہ ہو گا؟

وضاحت مطلوب ہے: (1)  وراثت کس کی تقسیم کرنی ہے؟ (2) آپ کے والدین اور سوتیلی ماں کس ترتیب سے فوت ہوئے ہیں؟ (3)جس کی وراثت تقسیم کرنی ہے اس کے والدین کب فوت ہوئے؟

جواب وضاحت: (1) ہمارے والد صاحب کی۔(2) ہمارے والد کی وفات پہلے ہوئی،  اس کے بعد ہماری سوتیلی ماں اور پھر ہم تین بھائیوں کی ماں فوت ہوئی ہے۔(3) ہمارے والد صاحب کے والدین یعنی ہمارے دادا، دادی کم از کم تیس سے چالیس سال پہلے فوت ہوئے  ہیں۔ہمارے والد کی نہ کوئی بہن ہے  اور نہ  کوئی بھائی  ہے ۔

مزید وضاحت مطلوب ہے: جب آپ کی ماں اور سوتیلی ماں فوت ہوئی تھی تو کیا ان کے والدین میں سے کوئی زندہ تھا؟

جواب وضاحت: نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں یہ جائیداد سب میں برابر تقسیم نہ ہوگی بلکہ آپ کے سوتیلے بھائی کا حصہ زیادہ ہوگا کیونکہ ان کی والدہ کا سارا حصہ صرف اس اکیلے کو ملے گا جبکہ آپ کی والدہ کا حصہ آپ  تین بھائیوں میں تقسیم ہوگا لہٰذا مذکورہ صورت میں والد صاحب  کی کل جائیداد کے 96 حصے کیے جائیں گے جن  میں سے 23-23 حصے (23.958 فیصد) آپ کو اور آپ کے سگے بھائیوں کو  ملیں گے اور 27 حصے (28.125 فیصد)  آپ کے سوتیلے بھائی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×4=32×3=96        (باپ)

دو بیویاں4 بیٹے
8/1عصبہ
17
1×47×4
428
2+2(7+7+7+7)3x
21+21+21+21

1×2=2×3=6 زوجہ (1)            مافی الید3×2=6

                                        ایک بیٹا
عصبہ
1×2
2×3
6

2×3=6                       زوجہ (2)           مافی الید2×3=6

بیٹابیٹابیٹا
عصبہعصبہعصبہ
1×21×21×2
222

الاحیاء:   زوجہ (1) کا بیٹا:                27 حصے

زوجہ (2) کے تین بیٹے:      23 حصے فی کس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved