• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قادیانیوں اور پرویزیوں کے ساتھ تعلقات رکھنا

استفتاء

مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ میری بیٹی کی شادی تقریبا  20 دن بعد ہے ۔میرے ہمسائے مرزا امتیاز احمد رہتے ہیں یعنی وہ قادیانی ہیں ان کو شادی پر بلانا جائز ہے یا نہیں ؟اور ہمارے ایک رشتہ داروں میں ایک گھر ایسا بھی ہے جن پر پرویزی ہونے کا الزام ہے ان کو شادی پربلا سکتے ہیں؟ ہمارے ان سے اچھے تعلقات ہیں ہم ان کی شا دیوں پر جاتے رہے ہیں ۔

وضاحت مطلوب ہے (۱)ہمسائے کے قادیونی ہونے کا کیسے علم ہوا ہے؟(۲)کیا رشتہ دار پر پرویزی ہونے کا الزام ہے یا وہ حقیقتاپرویزی ہیں؟

جواب وضاحت(۱)وہ ہمارے محلے میں رہتے ہیں اور سب محلے والوں کو ان کے قادیانی ہونے کا علم ہے۔(۲)پہلے وہ دیوبندی تھے اب پرویزی بن گئے ہیں ہمارے رشتہ داروں کو سب کو اس بات کا علم ہے اور انہوں نے ہی ہمیں بتایا ہے کہ یہ پرویزی  بن چکے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قادیانی ہوں یا پرویزی دونوں سے معاشرتی تعلقات رکھنا جائز نہیں۔لہذا انہیں اپنی شادی پر بلانا اور ان کی شادی پر جانا جائز نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved