• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

خرید ی ہوئی چیز کے صفات کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے واپس کرنے کی ایک خاص صورت کا حکم

استفتاء

ایک گھی  کا ڈبہ آن لائن منگوایا تھا وہ کافی پرانا تھا ان سے کہا کہ یہ  ٹھیک نہیں تو انہوں نے رقم واپس کر دی۔اب  گھی کا کیا کریں وہ ایسے ہی پڑا ہے ۔

وضاحت مطلوب ہے: (1)گھی ٹھیک نہ ہونے سے کیا مراد ہے؟ (2) مالک نے گھی  واپس کیوں نہیں لیا؟ (3)ان کی آن لائن دوکان کا  لنک کیا ہے اور واپسی سے متعلق ان کی پالیسی کیا  ہے؟

جواب وضاحت:(1) گھی   کافی پرانا تھا۔ ( 2،3)ان کی پالیسی ہے کہ وہ چیز واپس نہیں لیتے ایک تصویر چیز  کی منگواتے ہیں اور رقم  واپس کر دیتے ہیں چیز واپس وصول  نہیں کرتے آن لائن دکان فوڈ پانڈا کی ہے پانڈامارٹ کے نام سے ۔

مزید وضاحت مطلوب ہے: کیا آپ نے کمپنی سے اس کے بارے میں بات کی ہے؟

جواب وضاحت :جی ہاں بات  کی تھی  بتایا تھا ان کو انہوں نے گھی کی تصویر منگوائی اور پیسے واپس کر دیے اس سے  پہلے بھی  کوئی چیز  خراب تھی تو اس کی تصویر دیکھ کر پیسے واپس کر دیے تھے  چیز واپس گھر سے لینے نہیں آئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  صورت میں آپ کے لیے یہ  گھی  استعمال کرنا جائز ہے۔

تو جیہ:مذکورہ  معاملے کی حقیقت  تراضی طرفین سے اقالے  کی ہے بائع  نے اقالے کے تقاضے کے طور پر   ثمن واپس کر دی  اور پھر مبیع بھی  جو کہ اقالہ  کی وجہ سے اس کی ملک میں واپس جا چکی تھی اگرچہ مشتری کے قبضے میں تھی وہ مشتری کو ہدیہ کر دی۔

شامی (7/351) میں ہے:

(و) السادس (جاز هبة المبيع منه بعد الإقالة قبل القبض) ولو كان بيعا في حقهما لما ‌جاز ‌كل ‌ذلك.

وقوله منه: أي من المشتري متعلق بقبض. (قوله: قبل القبض) متعلق بهبة وفائدته أنه لو كانت الإقالة بيعا انفسخ؛ لأن البيع ينفسخ بهبة المبيع للبائع قبل القبض كما في البحر وإذا انفسخ لم تصح الهبة

شامی(8/586) میں ہے:

(هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved