- فتوی نمبر: 31-232
- تاریخ: 22 دسمبر 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان > جن صورتوں میں نکاح منعقد ہو جاتا ہے
استفتاء
خالد ، زید کا سگا بھتیجا ہے اور خالد کی ایک رضاعی بہن ہے جس کا نام فاطمہ ہے، خالد نے فاطمہ کی والدہ کا دودھ پیا ہے تو کیا فاطمہ کا نکاح خالد کے چچا زید سے ہوسکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں فاطمہ کا نکاح خالد کے چچا زید کے ساتھ جائز ہے۔
توجیہ: عورت کا اپنے رضاعی بھائی کے باپ سے نکاح کرنا جائز ہے تو چچا کیساتھ تو بدرجہ اولیٰ جائز ہوگا۔
شامی(4/397) میں ہے:
يجوز تزوجه بأم أخيه وتزوجها بأبی أخيها
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved