• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آپ ﷺ نے حلال جانوروں کے جن اعضاء کو کھانا ناپسندیدہ کیا ہے اس کا حوالہ

استفتاء

مفتی صاحب آپﷺ نے حلال جانوروں کے کن کن اعضاء کے کھانے کو ناپسند کیا ہے مکمل حدیث بحوالہ بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپﷺ نے حلال جانوروں کے مندرجہ ذیل اجزاء کے کھانے کو ناپسند فرمایا ہے:

(۱)خون (۲) پِتّہ  (۳) ذکر (نر جانور کی پیشاب گاہ)  (۴) خصیتین (کپورے)  (۵) فرج (مادہ جانور کی پیشاب گاہ)  (۶) غدود (۷) مثانہ

السنن الکبریٰ (10/19700) میں ہے:

عن مجاهد، قال: ” كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكره ‌من ‌الشاة ‌سبعا: الدم والمرار والذكر والأنثيين والحيا والغدة والمثانة “

ترجمہ: حضرت مجاہدؓ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ   رسول اللہﷺ بکری کے سات اجزاء ناپسند فرماتے تھے: (۱) خون (۲)  پِتّہ  (۳)  ذکر(نر جانور کی پیشاب گاہ)   (۴) خصیتین  (کپورے) (۵)  فرج(مادہ جانور کی پیشاب گاہ)   (۶)  غدود (۷) مثانہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved