- فتوی نمبر: 31-276
- تاریخ: 31 دسمبر 2025
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری > اجارہ علی المعاصی
استفتاء
میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں مجھے ایک ایپلیکیشن بنانے کا کہا گیا ہے جس کا نام Coin ledger ہے یہ اپنے users کو ان کی کرپٹو کرنسی کےنفع اور نقصان کا ڈیٹا الگ الگ گرافس (Graphs) میں دکھائے گی جس سے وہ دیکھ سکیں گے کہ کب اور کس وقت انہیں کرپٹو کرنسی کی تجارت (Trading) میں فائدہ یا نقصان ہوا ہے۔
اکاؤنٹ ہولڈر اپنے کرپٹو والٹ (جہاں ان کے روپے محفوظ ہوتے ہیں ، اس )کے پاسورڈ ہمارے پاس محفوظ کریں گے اس کے علاوہ جو ہم سے ایپلی کیشن بنوارہے ہیں وہ ہم سے اس ایپلی کیشن میں مزید چیزیں بھی شامل کرواسکتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ میں اس ایپ پر کام کروں یانہیں؟ نہیں کی صورت میں اپنی کمپنی سےاستعفیٰ بھی دے سکتا ہوں کیونکہ میں جس کمپنی میں ملازم ہوں یہ ان کے لیے بڑا پراجیکٹ( project )ہے اور مجھے اس سے بچنے کے لیے کمپنی چھوڑنی پڑسکتی ہے دوسرا یہ project کم ا ز کم ایک سال تک چلے گا اس لیے اس کی کمائی صدقہ کرنا یا غرباء میں بانٹنا تھوڑا مشکل ہوگا اور میرے مالی حالات بھی متاثر ہوں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کے لیے مذکورہ پراجیکٹ میں کام کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ کرپٹو کرنسی شریعت کی نظر میں مال نہیں ہے لہٰذا اس کی خرید وفروخت کرنا اور اس میں تعاون کرنا بھی جائز نہیں اگر آپ کو نوکری جانے کا اندیشہ ہے تو آپ سنجیدگی کے ساتھ کسی اور جگہ ملازمت تلاش کریں اور مناسب ملازمت ملنے پر اس ملازمت کو چھوڑ دیں نیز اس پراجیکٹ کی کمائی یکمشت صدقہ کرنا ضروری نہیں تھوڑی تھوڑی بھی صدقہ کرسکتے ہیں۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (4/ 189) میں ہے:
وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب واللهو، وكاستئجار المغنية، والنائحة للغناء، والنوح
فقہ البیوع (1/194) میں ہے:
وكذلك الحكم في برمجة الحاسب الآلي (الكمبيوتر) لبنك ربوي فان قصد بذلك الاعانة او كان البرنامج مشتملا على ما لا يصلح الا في الاعمال الربوية او الاعمال المحرمة الاخرى فان العقد حرام و باطل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved