- فتوی نمبر: 31-293
- تاریخ: 05 جنوری 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا اس کی ورثاء میں دو بیٹیاں ایک بیوی اور ایک بھائی شامل ہے ایک شادی شدہ بہن تھی جو اپنے بھائی کی وفات کے بعد فوت ہو گئی تھی، ان کے شوہر کا انتقال ان کی زندگی ہی میں ہو گیا تھا البتہ انکی اولاد میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو کہ حیات ہیں ۔نیز مرحوم کے والدین کا انتقال ان کی زندگی ہی میں ہو گیا تھا ۔سوال یہ ہے کہ مرحوم کی میراث کیسے تقسیم ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 576 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوی کو 72 حصے(یعنی 12.5 فیصد) ،مرحوم کی دو بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 192 حصے (یعنی 33.33 فیصد فی کس) ،مرحوم کے بھائی کو 80 حصے (یعنی 13.88 فیصد)،مرحوم کی فوت شدہ بہن کی دو بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو 5-5 حصے( یعنی 0.868فیصدفی کس) اور مرحوم کی فوت شدہ بہن کے تین بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو 10-10 حصے (یعنی 1.736فیصد فی کس)ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved