- فتوی نمبر: 34-221
- تاریخ: 05 جنوری 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کیا چیٹ جی پی ٹی (Chat Gpt)، اے آئی (AI) سے شرعی مسائل پوچھ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اے آئی سے دینی مسئلہ پوچھ سکتے ہیں تاہم اس پر اعتماد نہیں کرسکتے لہٰذا جب تک اس مسئلے کی مستند اہل علم سے تصدیق نہ کروالی جائے اس وقت تک اس پر عمل کرنا جائز نہیں۔
توجیہ:اے آئی کا کام اس سے پوچھے گئے کسی سوال کے بارے میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر موجود موضوع سے متعلق ہر طرح کے مواد کو اکٹھا کرنے کے بعد اس کا خلاصہ نکال کر سامنے رکھنا ہے۔اے آئی مواد کو جمع تو کر سکتا ہے لیکن اسے پرکھ نہیں سکتا کہ اس میں کون سا مواد حقیقت پر مبنی ہے اور کون سا مواد خلاف واقع ہے۔یہی وجہ ہے کہ علاج معالجے کے سلسلے میں بھی صرف اے آئی پر کہیں اعتماد نہیں کیا جاتا بلکہ کسی مستند ڈاکٹر کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved