• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تقسیم میراث کی ایک صورت کا حکم

استفتاء

والد مرحوم کی جائیداد تقریبا  89 لاکھ روپے کی فروخت ہوگی۔ ان کے ورثاء  میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور  دو پوتے ہیں، ان سب کا کتنا کتنا حصہ بنتا ہے؟ میری والدہ پہلے فوت ہوئی ہیں ، پھر ابو فوت ہوئے ہیں، دادا، دادی ابو سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے، دو بھائی والد صاحب کی زندگی میں فوت ہوگئے تھے، دونوں بھائیوں کا ایک، ایک بیٹا ہے۔ پوتوں سے مراد ان دونوں بھائیوں کے بیٹے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی جائیداد کے کل 5 حصے کیے  جائیں گے جن میں سے 2 حصے (40 فیصد) بیٹے کو اور ایک، ایک حصہ (20 فیصد)   ہر ایک بیٹی کو ملے گا، مذکورہ صوت میں مرحوم کے پوتے محروم ہوں گے ان کو  شرعاًکچھ نہیں ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

5

1 بیٹا3بیٹیاں
عصبہ
5
21+1+1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved