• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اپنے نام کے ساتھ عاجزی کے لیے خنزیر کا لفظ لکھنا

استفتاء

کیا ناچیز، بندہ، اور فقیر کی طرح اپنے نام کے ساتھ عاجزی کے لیے خنزیر کا لفظ لکھنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنے نام کیساتھ  عاجزی کے طور پر خنزیر لکھنا درست نہیں ہے کیونکہ خنزیر کو عرف   ولغت میں عاجزی وانکساری کے لیے  استعارہ نہیں سمجھا جاتا جیساکہ شیر کے لفظ کو  بہادری کے  لیے استعارہ  سمجھا جاتا ہے ۔

ملفوظات حکیم الامت (17/25)  میں ہے:

بلا وجہ خود کو بدبخت  لکھنا

ایک صاحب نے اپنے آپ کو بدبخت لکھا ۔ اس کی مذمت فرمائی ۔ فرمایا کہ یہ عجیب محاورہ ہے ۔ یہ تو ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک مرتبہ بڑے بڑے جنٹلمین عہدہ دارریل  میں میرے ساتھ ہوگئے اسی درجہ میں ایک غیر شخص آگیا ………..  کھانا کھانے بیٹھے  تو اس سے کیا کہتے  ہیں کہ آیئے کچھ گوہ موت کھا لیجئے ۔ انہیں میں سے ایک نے اعتراض کیا تو کہا کہ اپنے کھانے کو کھانا کہنا یہ   بھی تکبر میں داخل ہے تواضع چاہیئے بڑے مسخرے تھے ایسا ہی اپنے کو بلا وجہ بد بخت لکھنا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved