• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پاور ایگل (Power Eagle) کمپنی میں کام کرنا

استفتاء

ایک کمپنی ہے جس کا نام پاور ایگل ہے۔ اس کا  کام کچھ اس طرح ہے کہ سب سے پہلے کمپنی والوں نے ہمارا نام اور ملٹی میڈیا کی ID وغیرہ ہم سے لے لی اور ہم کو کہا گیا کہ تین دن کی کلاس لیں جس کی کوئی فیس نہیں تھی۔اس کے بعد انٹرویو لیا اور بتایا گیا کہ یہ ایک دوائیوں اور سکن کیئر (جلد کی حفاظت کرنے والی)  پروڈکٹس کی کمپنی ہے کمپنی کی 400 سے زیادہ پروڈکٹس ہیں ان میں سے 40 سے زائد کا ایک باکس بنا دیا گیا ہے اگر آپ کو کمپنی کے ساتھ آن لائن کام کرنا ہے تو آپ کو وہ باکس خریدنا پڑے گا جس کی قیمت 1500 درہم ہے ۔

بے  انتہا سبز باغ دکھا کر کہ آپ گھر بیٹھے کام کریں گی اور امیر ہو جائیں گی لاکھوں میں کمائیں گی  وہ بندے کو اپنی کمپنی میں داخل کروا دیتے ہیں۔ ایک لاکھ 28 ہزار کی کثیر رقم ادا کرنے کے بعد آپ کمپنی کے ممبر بن جاتے ہیں۔

اس کے بعد وہ آپ کو 21 دن تک یہ ٹریننگ دیتے ہیں کہ اس آن لائن کام میں لوگوں کو ایسے ہی دھوکے میں لا کر ان کو تین دن کی کلاس دلوائیں ان کو ایڈ کروائیں ایک بندہ ایڈ کرنے کے عوض  بیس ہزار روپے  ایڈ کروانے والے کو بینک میں چیک کی صورت میں آتے ہیں۔

1۔تو کمائی کا ذریعہ یہ ہے کہ لوگوں کو ایڈ کرو۔

2۔ ان کی پروڈکٹس کو خریدو اور آگے  آن لائن فروخت کرو ۔

کام کی صورتحال سے پہلے آگاہ نہیں کیا جاتا ۔مختصر اًجو کام اس میں مستقل ہو رہا ہے وہ لوگوں کو ایڈ کرانے کا ہے اس کو نیٹ ورک مارکیٹنگ کہتے ہیں، یا اگر ہم اس طرح کہیں کہ یہ فلاں کمپنی  ہے امریکہ میں  یا دبئی میں اور آپ کو لاکھوں کا فائدہ دے گی بہت آسان کام ہے آپ آئیے تو یہ ٹھیک ہے کیا؟

یہ کا م اور اس کی کمائی حلال ہوگی جس میں ہزاروں کی عوام کو رابطہ کرنا پڑے ان سے بات کرنا ہو۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1،2۔ پاور ایگل کمپنی کے ساتھ منسلک ہونا اور اس کے ذریعے  کمائی کرنا  جائز نہیں ہے۔

توجیہ: مذکورہ کمپنی کا  اصل کام نیٹ ورک مارکیٹنگ ہے جس کے مطابق لوگوں کو کمپنی میں شامل کرواکر کمیشن لی جاتی ہے اور پھر جن لوگوں کو پہلے بندے نے شامل کروایا  ہوتا ہے وہ  اگر مزید لوگوں کو شامل کروائیں تو نئے شامل ہونے والے افراد کی کمیشن میں سے  سب سے پہلے فرد کو بھی  کچھ حصہ ملتا ہے حالانکہ  تیسرے یا چوتھے درجے میں شامل ہونے والے افراد کو شامل کروانے میں پہلے شخص کی کوئی  قابلِ شمار محنت نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے شریعت بھی اس کمیشن کو جائز نہیں سمجھتی لہٰذا پاور ایگل (Power Eagle) کمپنی کے ساتھ منسلک ہونا اور کمائی کرنا  جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved