• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر ، بیٹوں اور بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

زینب   فوت ہوچکی ہیں، زینب کی وراثت میں 5/6 ایکڑ ،5 گھونٹے ہیں ، مرحومہ کے ورثاء میں شوہر (زید ) ، تین بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں۔ مرحومہ کے والدین پہلے فوت ہوچکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ  مرحومہ  زینب کی وراثت کس  طرح تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحومہ کی وراثت  کے کل 16 حصے کیے جائیں گے جس میں سے شوہر (زید ) کو  چار حصے (25 فیصد) ، تین بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو دو حصے (12.5 فیصد فی کس) اور چھ بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو ایک حصہ(6.25 فیصد فی کس)ملیں گے ۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

4×4=16

شوہر3 بیٹے6 بیٹیاں
ربععصبہ
13
1×43×4
412
42+2+21+1+1+1+1+1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved