• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کسی کی فیس بُک آئی ڈی پر لگی ہوئی پوسٹ کے اندر جاکر ایڈ لگانے اور اس سے حاصل ہونے والی کمائی کا حکم

استفتاء

1۔ فیس بُک پر کسی کی آئی ڈی پر لگی ہوئی پوسٹ پر کمنٹس  کی جگہ پر بجائے کمنٹس دینے کے اپنی  ایڈ  (اپنا کوئی اشتہار) لگانا  جو خلاف شرع نہ ہو جائز ہے؟

2۔ نیز ایسی کمائی کا کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہے: اس کمائی کی کیا صورت ہوگی؟

جواب وضاحت:کمائی کی صورت یہ ہے کہ ان اشتہارات کو دیکھ کر لوگ ہماری چیزیں خریدیں گے یا ہم سے سروسز لیں گے جس سے کمائی ہوگی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ اس کی پوسٹ پر کمنٹس کی جگہ اپنی ایڈ (اشتہار) لگانا اسے ناگوار نہیں گذرے گا اس کی پوسٹ پر کمنٹس کی جگہ اپنی ایڈ (اشتہار) لگانا جائز ہے اور جس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ اسے ناگوار گذرے گا  تو اس کی پوسٹ پر ایڈ (اشتہار) لگانا جائز نہیں اور جس کے بارے میں کسی جانب کا غالب گمان نہ ہو اس کی پوسٹ پر ایڈ (اشتہار) لگانے سے پرہیز کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved