• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

میرے ماموں فوت ہوئے ہیں ،ان کی دو بیٹیاں ہیں اور میرے ماموں کے چار بھائی اور ایک بہن حیات ہے، ان کے والدین، ان کی بیوی اور ایک بہن اور بھائی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔ والدہ 2023 میں، والد 2012 میں اور ان کی بیوی 2014 میں فوت  ہوئیں۔ورثاء میں  ماموں  کی دو بیٹیاں، ماموں کے چار بھائی اور ایک بہن موجود ہے  اور سب صاحب اولاد ہیں۔ ماموں کی وراثت تقسیم کرنی ہے ۔اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل جائیداد کے 27 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 9 حصے(33.33 فیصد) ہر بیٹی کو ، 2 حصے (7.40 فیصد) ہر بھائی کو اور 1 حصہ (3.70 فیصد) بہن کو ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

3×9=27

2 بیٹیاں4 بھائی1  بہن
ثلثانعصبہ
21
2×91×9
189
9+92+2+2+21

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved