- فتوی نمبر: 32-366
- تاریخ: 07 جون 2026
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کا فرمان جس کا مفہوم ہے:
1۔میاں بیوی آپس میں جب مسکرا کر بات کرتے ہیں تو اللہ رب العزت بھی انکو دیکھ کر مسکرا تے ہیں یہ ایسا خوبصورت رشتہ ہے اسے خوبصورت بنانے کے لیے خوبصورت اخلاق کی ضرورت ہے۔
2۔ اچھے اخلاق والا دن کو روزہ رکھنے اور رات کو جاگنے والے سے زیادہ درجہ پالیتا ہے۔
ان احادیث کا حوالہ درکار ہے۔آیا یہ حدیث ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2-1، پہلی حدیث تلاش کے باوجود نہیں ملی البتہ دوسری حدیث معتبر کتابوں میں موجود ہے تاہم اس میں زیادہ درجہ پالینے کی بات نہیں ہے بلکہ صرف ان کا درجہ پالینے کی بات ہے۔
سنن ابی داؤد (رقم الحدیث:4798) میں ہے:
عن عائشة، قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: “إن المؤمن ليدرك بحسن خلقه درجة الصائم القائم
ترجمہ: حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: مؤمن آدمی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے دن کو روزہ رکھنے والے اور رات کو تہجد پڑھنے والے کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved