- فتوی نمبر: 24-101
- تاریخ: 23 اپریل 2024
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > کمپنی و بینک
استفتاء
اوکٹا ایف ایکس (OctaFX)ایک کمپنی ہے جسکی ویب سائٹ اور موبائل اپلی کیشن بھی موجود ہے۔ اس کمپنی میں لوگ سرمایہ کاری کر کے نفع کما سکتے ہیں اور اس میں سرمایہ کاری کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے۔ اور اکاؤنٹ بنانے کے بعد اس میں رقم جمع کروائی جاتی ہے رقم کی مقدار کے مقدار اکاؤنٹ ہولڈر زکو مختلف سٹیٹس (Status)جیسے کہ برونز(Bronze)، سلور(Silver)، گولڈ (Gold)اور پلاٹینم (Platinum) دیے جاتے ہیں اور ہر درجہ کی سہولیات مختلف ہوتی ہیں۔اور اس کے بعد اس رقم سے خرید و فروخت کی جاتی ہے۔خرید و فروخت کے لئے کمپنی کے تین قسم کے پلیٹ فارم ہیں:
- ایم ٹی 5(MT5)
- ایم ٹی 4 (MT4)
- سی ٹریڈر (cTraders)
ان تمام پلیٹ فارمز میں بتیس کرنسییز، سونا چاندی، تیس مختلف انرجیز ، پانچ مختلف کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔ان تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی و بیشی مسلسل جاری رہتی ہے۔
اس میں خرید و فروخت کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ میں جمع کروائے ہوئے پیسوں کے عوض ان تمام مذکورہ اشیاء میں سے کسی بھی چیز کو مخصوص قیمت پر خرید لیا جاتا ہے اور بعد میں اس کی قیمت بڑھنے پر اس کو فروخت کر کے نفع کمایا جاتا ہے اور اگر اس چیز کی قیمت کم ہو جائے تو اس کی فروخت پر نقصان ہوتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کاروبار کا مذکورہ طریقہ فاریکس ٹریڈنگ کا ہے اور فاریکس ٹریڈنگ کے ذریعہ نفع کمانا جائز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved