• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رائل گروپ آف کمپنیز میں انویسٹ کرنے کا حکم  

استفتاء

پاکستان میں ایک کمپنی رائل گروپ آف کمپنیز کے نام سے کام کر رہی ہے جو لوگوں سے پیسے لے کر مختلف کاموں میں انویسٹمنٹ کرتی ہے اور پھر لوگوں کو نفع دیتی ہے اس کمپنی کے ساتھ کام کرنا کیسا ہے؟ اس سے متعلق کچھ معلومات اور ایک فتوی بھی ساتھ لف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی میں پیسے انویسٹ کر کے نفع کمانا ناجائز ہے؟

توجیہ:

اس کمپنی کے بارے میں جو معلومات مختلف ذرائع سے حاصل  ہوئی ہیں ان کے مطابق  اس کمپنی میں درج ذیل خرابیاں ہیں

  • جب ایک شخص کا سرمایہ ہو اور دوسرا اس سے کام کرے اور نفع دونوں میں تقسیم ہونا طے ہو تو یہ صورت مضاربت کی کہلاتی ہے جس کے لیے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ اس رقم ہونے والے حقیقی نفع کی تقسیم کسی ایک طے شدہ تناسب سے طے ہو جبکہ مذکورہ کمپنی میں  نفع سرمایہ کے فیصد کے حساب سے تقسیم کیا جاتا ہے جس میں  بھی ایک خاص تناسب طے نہیں ہے بلکہ مختلف ہوتا رہتا ہے۔
  • اس میں MLM (ملٹی لیول مارکیٹنگ) بھی ہے جو کہ ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved