- فتوی نمبر: 24-265
- تاریخ: 24 اپریل 2024
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
ایک ایپ ہے Rakuten کے نام سے یہ کام کرتی ہے جس میں amazon اور ali express کی products کو خریدتے ہیں اور کچھ ہی سیکنڈ میں واپس کردیتے ہیں جسے فیک پرچیسنگ علامتی/جعلی خریداری (fake purchasing) کہتے ہیں۔ ایسے کرنے سے ali express اور amazon کی productsکی sale base اور rating زیادہ ہوتی ہے اور ان دونوں کا Rakuten کمپنی سے معاہدہ ہے کہ وہ جعلی خریداری (fake purchasing) پر کمیشن دیتے ہیں۔ Rakuten استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے اس میں 100 یا 200ڈالر invest کرنے ہوتے ہیں اور 100 ڈالر پر دن میں 4ڈالر نفع ملتا ہے اور 200پر 15ڈالر ملتے ہیں۔ اگر ہم کسی کا Rakuten account کھلواتے ہیں اس کے نفع میں سے بھی ہمیں 0.5ڈالر ملتے ہیں اگر وہ آگے کسی اور کوشامل کرے تو تیسرے بندے کے اکاؤنٹ سے 1.5ڈالر ہمیں ملتے ہیں اگر زیادہ لوگوں کو شامل کرے تو کمپنی کی طرف سے بونس ملتا ہے۔ اس ایپ میں خود خریدنا ( purchase ) ہوتا ہے صرف ڈالر invest کرنے سے نفع نہیں ملتا اور یہ ایپ کبھی بھی بند ہو سکتی ہے ۔ ہم جس کو بھی envite (انوائٹ) کرتے ہیں اس کو یہ بات پہلے سے بتا دیتے ہیں۔ کیا یہ آن لائن کا حلال ہے؟ یا حرام ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ طریقے سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ دھوکہ دہی ہے نیز اس میں MLM (ملٹی لیول مارکٹینگ) بھی ہے، جو کہ ناجائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved