• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاز بچت اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والے نفع کا حکم

استفتاء

*786*8*1*1# ملا کر جاز کیش بچت اکاؤنٹ حاصل کریں  جس میں آپ کو پانچ (5) فیصد سالانہ کے اعتبار سے یومیہ نفع ملے گا۔ بچت اکاؤنٹ کی کوئی فیس نہیں ہے۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا یہ نفع ہے یا سود ہے؟

تنقیح:  جاز کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے بچت اکاؤنٹ کے نام سے یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اس آفر کو حاصل کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم  کے اعتبار سے ان کو یومیہ نفع دیا جائے گا  اور صارف کسی بھی وقت اپنی رقم کو استعمال کر سکتاہے۔ فی الوقت اس سہولت میں تین پلان ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • بچت پلان اے (Bachat Plan A)۔ اس میں کم از کم  پچیس سو (2500) روپے رکھنا شرط ہے اور اس پر سالانہ پانچ (5) فیصد نفع ملے گا جو یومیہ ادا کیا جائے گا۔
  • بچت پلان بی (Bachat Plan B)۔ اس میں کم از کم  پچھتر سو (7500) روپے رکھنا شرط ہے اور اس پر سالانہ چھ (6) فیصد نفع ملے گا جو یومیہ ادا کیا جائے گا۔
  • بچت پلان سی (Bachat Plan C)۔ اس میں کم از کم  پندرہ ہزار(15000) روپے رکھنا شرط ہے اور اس پر سالانہ سات(7) فیصد نفع ملے گا جو یومیہ ادا کیا جائے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جاز کیش بچت اکاؤنٹ میں پیسے رکھ کر نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہےکیونکہ مذکورہ رقم کی اصل قرض کی ہے اور قرض کے بدلے میں ملنے والا  نفع سود ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved